صحیح بخاری 2510

حدیث نمبر 2510، صحیح بخاری — گِروی میں چیزوں کے رکھنے کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2510

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبداللہ نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی' عمرو نے کہا: میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سنا' وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

کعب بن اشرف کو کون قتل کرے گا؟ کیونکہ اس نے اللہ اور اس کے رسول کو سخت ایذاء پہنچائی ہے' تو حضرت محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں (اس کو قتل کروں گا)! پھر وہ کعب بن اشرف کے پاس گئے اور اس سے کہا: ہم چاہتے ہیں کہ تم ہمیں ایک وسق یا دو وسق طعام ادھار دو' تو اس نے کہا: تم اپنی عورتوں کو میرے پاس گروی رکھ دو' انہوں نے کہا: ہم تمہارے پاس اپنی عورتیں کیسے گروی رکھ دیں! حالانکہ تم عرب کے سب سے خوب صورت مرد ہو' اس نے کہا: پھر تم اپنے بیٹے میرے پاس گروی رکھ دو' انہوں نے کہا: ہم اپنے بیٹے تمہارے پاس کیسے گروی رکھ سکتے ہیں' پھر کوئی شخص ان کو طعنہ دے گا کہ یہ ایک وسق کے عوض یا دو وسق کے عوض گروی رکھا گیا تھا' اور یہ ہمارے لیے باعث عار ہے' لیکن ہم تمہارے پاس اللّامہ گروی رکھتے ہیں' سفیان نے کہا: یعنی ہتھیار' حضرت محمد بن مسلمہ نے اس سے وعدہ کیا کہ وہ اس کے پاس پھر آئیں گے' پس (انہوں نے رات کو) اسے قتل کر دیا' پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر اس کی خبر دی۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: عَمْرٌو سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ لِكَعْبِ بْنِ الأَشْرَف، فَإِنَّهُ قَدْ آذَى اللَّهَ وَرَسُولَهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ مسلَمَةَ: أَنَا، فَأَتَاهُ، فَقَالَ: أَرَدْنَا أَنْ تُسْلِفَنَا، وَسْقًا أَوْ وَسْقَيْنِ، فَقَالَ: ارْهَنُونِي نِسَاءَكُمْ، قَالُوا: كَيْفَ نَرْهَنُكَ نِسَاءَنَا وَأَنْتَ أَجْمَلُ العَرَبِ؟ قَالَ: فَارْهَنُونِي أَبْنَاءَكُمْ، قَالُوا: كَيْفَ نَرْهَنُ أَبْنَاءَنَا، فَيُسَبُّ أَحَدُهُمْ، فَيُقَالُ: رُهنَ بِوَسْقٍ، أَوْ وَسْقَيْنِ؟ هَذَا عَارٌ عَلَيْنَا، وَلَكِنَّا نَرْهَنُكَ اللَّأْمَةَ - قَالَ سُفْيَانُ: يَعْنِي السِّلاَحَ - فَوَعَدَهُ أَنْ يَأْتِيَهُ، فَقَتَلُوهُ [ص:143]، ثُمَّ أَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرُوه

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2510

More Hadiths in Chapter 48

View all in chapter →