صحیح بخاری 2512

حدیث نمبر 2512، صحیح بخاری — گِروی میں چیزوں کے رکھنے کا بیان

Sahih Al Bukhari 2512

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن مقاتل نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ بن المبارک نے خبر دی' انہوں نے کہا: ہمیں زکریا نے خبر دی از الشعبی از حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

جو چیز رہن ہو اس کے خرچ کے عوض اس پر سواری کی جائے گی اور اس کے خرچ کے عوض اس کا دودھ پیا جائے گا جب کہ وہ رہن ہو' اور جو شخص سوار ہوگا یا دودھ پیئے گا' اس کے ذمہ خرچ ہوگا۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّاءُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الرَّهْنُ يُرْكَبُ بِنَفَقَتِهِ، إِذَا كَانَ مَرْهُونًا، وَلَبَنُ الدَّرِّ يُشْرَبُ بِنَفَقَتِهِ، إِذَا كَانَ مَرْهونًا، وَعَلَى الَّذِي يَرْكَبُ وَيَشْرَبُ النَّفَقَةُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2512

More Hadiths in Chapter 48

View all in chapter →