امامِ بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو الولید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عاصم بن محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے میرے والد نے حدیث بیان کی از حضرت ابنِ عمر رضی اللہ عنہما ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ (ح) اور ہمیں ابو نعیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عاصم بن محمد بن زید بن عبداللہ بن عمر نے حدیث بیان کی از حضرت ابنِ عمر رضی اللہ عنہما از نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ‘ آپ نے فرمایا:
اگر لوگ تنہا سفر کرنے کے اس ضرر کو جان لیتے جس کو میں جانتا ہوں تو کوئی سوار رات کو تنہا سفر نہ کرتا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2998