Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2996

حدیث نمبر 2996، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2996

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مطر بن الفضل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یزید بن ہارون نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں العوام نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابراہیم ابو اسماعیل السکسکی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا:

میں نے ابو بردہ سے سنا اور وہ یزید بن ابی کبشہ کے ساتھ ایک سفر میں تھے‘ تو یزید سفر میں روزے رکھ رہے تھے‘ پس ان سے ابو بردہ نے کہا کہ میں نے حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے متعدد بار یہ سنا ہے‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب کوئی بندہ بیمار ہو یا سفر کرے تو اس کے لیے ان ہی نیک اعمال کے مثل لکھے جاتے ہیں جو نیک اعمال وہ حالتِ اقامت اور حالتِ صحت میں کرتا تھا۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا مَطَرُ بْنُ الفَضْلِ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا العَوَّامُ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ أَبُو إِسْمَاعِيلَ السَّكْسَكِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا بُرْدَةَ، وَاصْطَحَبَ هُوَ وَيَزِيدُ بْنُ أَبِي كَبْشَةَ فِي سَفَرٍ، فَكَانَ يَزِيدُ يَصُومُ فِي السَّفَرِ، فَقَالَ لَهُ أَبُو بُرْدَةَ: سَمِعْتُ أَبَا مُوسَى مِرَارًا يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا مَرِضَ العَبْدُ، أَوْ سَافَرَ، كُتِبَ لَهُ مِثْلُ مَا كَانَ يَعْمَلُ مُقِيمًا صَحِيحًا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2996

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →