Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2991

حدیث نمبر 2991، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2991

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از ایوب از محمد از حضرت انس رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم صبح کے وقت خیبر میں پہنچے اور وہ اس وقت اپنے کندھوں پر کدالیں رکھ کر نکل رہے تھے‘ جب انہوں نے (ہمیں) دیکھا تو انہوں نے کہا: یہ (سیدنا) محمد ہیں اور لشکر ہے‘ یہ (سیدنا) محمد ہیں اور لشکر ہے‘ پھر انہوں نے قلعہ میں پناہ لی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ بلند کیے اور کہا: اللہ اکبر! خیبر ویران ہو گیا! بے شک ہم جب کسی قوم کے صحن میں اترتے ہیں تو ان لوگوں کی صبح خراب ہوتی ہے جن کو (عذاب سے) ڈرایا گیا ہے اور ہمیں (پالتو) گدھے ملے تو ہم نے ان کو پکایا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک منادی نے پکار کر کہا: بے شک اللہ اور اس کا رسول تم کو گدھوں کے گوشت کے کھانے سے منع فرماتا ہے‘ تو دیگچیوں کو ان کے سالن سمیت الٹ دیا گیا۔

عبداللہ بن محمد کی متابعت علی نے کی ہے از سفیان‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھوں کو بلند کیا۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَن مُحَمَّدٍ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: صَبَّحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلمَ خَيْبَرَ، وَقَدْ خَرَجُوا بِالْمَسَاحِي عَلَى أَعْنَاقِهِمْ، فَلَمَّا رَأَوْهُ قَالُوا: هَذَا مُحَمَّدٌ، وَالخَمِيسُ مُحَمَّدٌ، وَالخَمِيسُ، فَلَجَئُوا إِلَى الحِصْنِ، فَرَفَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَيْهِ وَقَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ خَرِبَتْ خَيْبَرُ، إِنَّا إِذَا نَزَلْنا بِسَاحَةِ قَوْمٍ، فَسَاءَ صَبَاحُ المُنْذَرِينَ، وَأَصَبْنَا حُمُرًا، فَطَبَخْنَاهَا، فَنَادَى مُنَادِي النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ص:57]: إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يَنْهَيَانِكُمْ عَنْ لُحُومِ الحُمُرِ، فَأُكْفِئَتْ القُدُورُ بِمَا فِيهَا تَابَعَهُ عَلِيٌّ، عَنْ سُفْيَانَ، رَفَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَيه

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2991

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →