Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2973

حدیث نمبر 2973، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Citation

Sahih Al Bukhari 2973

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن جریج نے حدیث بیان کی از عطاء از صفوان بن یعلیٰ از والد خود رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ

میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوۂ تبوک میں شریک ہوا‘ پس میں نے جوان اونٹ پر (کسی کو) سوار کیا اور میرے خیال میں یہ میرا سب سے قابل بھروسا عمل تھا‘ پس میں نے ایک مزدور کو اجرت پر لیا تو وہ ایک آدمی سے لڑ پڑا‘ ان میں سے ایک نے دوسرے (کے ہاتھ) کو دانتوں سے کاٹا‘ دوسرے نے اپنا ہاتھ اس کے منہ سے کھینچ لیا اور اس کے سامنے کے دانت نکال دیئے‘ پھر وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (اپنے دانتوں کی دیت کا مطالبہ لے کر) گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے دانتوں کے معاوضہ کو ساقط کر دیا‘ پس فرمایا: کیا یہ اپنا ہاتھ تمہارے (منہ کے) پاس رہنے دیتا! اور تم اس کو بیل کی طرح چباتے!

Arabic Matn
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا ابْنُ جريجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم غزْوَةَ تَبُوكَ فَحَمَلْتُ عَلَى بَكْرٍ فَهُوَ أَوثَقُ أَعْمَالِي فِي نَفْسِي فَاسْتَأْجَرْتُ أَجِيرًا فَقَاتَلَ رَجُلًا فَعَضَّ أَحَدُهُمَا الْآخَرَ فَانْتَزَعَ يَدَهُ مِنْ فِيهِ وَنَزَعَ ثَنِيّتَه فَأتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وسَلّمَ فَأَهْدَرَهَا فَقَالَ أَيَدْفَعُ يَدَه إلَيْكَ فَتَقضَمُهَا كَمَا يَقْضَمُ الْفَحْلُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2973

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →