Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2964

حدیث نمبر 2964، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2964

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عثمان بن ابی شیبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں جریر نے حدیث بیان کی از منصور از ابو وائل‘ انہوں نے کہا کہ حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ

تحقیق یہ ہے کہ آج میرے پاس ایک شخص آیا‘ اس نے مجھ سے ایسی چیز کے متعلق سوال کیا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں اس کو کیا جواب دوں‘ اس شخص نے پوچھا تھا: یہ بتائیے کہ ایک شخص مسلح ہو اور خوش ہو اور وہ ہمارے امیروں کے ساتھ جہاد میں جائے اور وہ امیر ہم کو ایسے کاموں کا حکم دے جن کی ہم طاقت نہیں رکھتے؟ پس میں نے اس سے کہا: اللہ کی قسم! میں نہیں جانتا کہ میں تمہیں کیا جواب دوں‘ مگر بات یہ ہے کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوتے تھے' تو آپ ہم کو کسی کام کے کرنے کا صرف ایک بار حکم دیتے تھے اور ہم اس حکم کو بجالاتے تھے‘ اور تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک خیریت سے رہے گا جب تک اللہ سے ڈرتا رہے گا اور جب تم میں کسی شخص کو کسی کام میں شک ہو تو وہ ایسے شخص سے سوال کرے جو اس کو شافی جواب دے سکے‘ اور ہو سکتا ہے کہ تم ایسے شخص کو نہ پاؤ اور اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ہے! اب جتنی دنیا باقی رہ گئی ہے‘ اس کے متعلق مجھے یہی معلوم ہے کہ وہ تالاب کی طرح ہے جس کا صاف اور شفاف پانی تو پیا جا چکا ہے اور صرف گدلا تلچھٹ باقی رہ گیا ہے۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: لَقَدْ أَتَانِي اليَوْمَ رَجُلٌ، فَسَأَلَنِي عَنْ أَمْرٍ مَا دَرَيْتُ مَا أَرُدُّ علَيْهِ، فَقَالَ: أَرَأَيْتَ رَجُلًا مُؤْدِيًا نَشِيطًا، يَخْرُجُ مَعَ أُمَرَائِنَا فِي المَغَازِي، فَيَعْزِمُ عَلَيْنَا فِي أَشْيَاءَ لاَ نُحْصِيهَا؟ فَقُلْتُ لَهُ: وَاللَّهِ مَا أَدْرِي مَا أَقُولُ لَكَ، إِلَّا أَنَّا كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَعَسَى أَنْ لاَ يَعْزِمَ عَلَيْنَا فِي أَمْرٍ إِلَّا مَرَّةً حَتَّى نَفْعله، وَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَنْ يَزَالَ بِخَيْرٍ ما اتَّقَى اللَّهَ، وَإِذَا شَكَّ فِي نَفْسِهِ شَيْءٌ سَأَلَ رَجُلًا، فَشَفَاهُ مِنْهُ، وَأَوْشَكَ أَنْ لاَ تَجِدُوهُ، وَالَّذِي لاَ إِلَهَ إِلَّا هُوَ مَا أَذْكُرُ مَا غَبَرَ مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا كَالثَّغْبِ شُرِبَ، صَفْوُهُ وَبَقِيَ كَدَرُهُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2964

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →