Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2948

حدیث نمبر 2948، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 2948

امام بخاری روایت کرتے ہیں: اور مجھے احمد بن محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یونس نے خبر دی از الزہری‘ انہوں نے کہا: مجھے عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن کعب بن مالک نے خبر دی‘ انہوں نے کہا کہ

میں نے حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ کبھی ایسا ہوتا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی جگہ جہاد کا ارادہ کرتے اور اس جگہ کے سوا کسی دوسری جگہ پر توریہ کرتے حتیٰ کہ غزوۂ تبوک آ گیا‘ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس غزوہ میں شدید گرمی میں جانا تھا اور لمبا سفر کر کے جنگلوں کو طے کرنا تھا اور بہت بڑے لشکر کا سامنا کرنا تھا‘ تو آپ نے مسلمانوں سے صاف فرما دیا کہ وہ اپنے دشمن سے مقابلے کی پوری تیاری کر لیں اور آپ نے ان کو بتا دیا کہ آپ کس جگہ جانے کا ارادہ فرما رہے ہیں۔

Arabic Matn

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2948

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →