امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو الیمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از الزہری‘ انہوں نے کہا: ہمیں سعید بن المسیب نے حدیث بیان کی کہ بے شک حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مجھے اس وقت تک لوگوں سے قتال کرنے کا حکم دیا گیا ہے حتیٰ کہ وہ کہیں: لا الہ الا اللہ‘ پس جس نے کہا: لا الہ الا اللہ اس نے مجھ سے اپنی جان کو اور مال کو محفوظ کر لیا‘ سوا اللہ کے حق کے اور اس کا حساب اللہ کے ذمہ ہے۔
اس حدیث کو حضرت عمر اور ابن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2946