Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2945

حدیث نمبر 2945، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 2945

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن مسلمہ نے حدیث بیان کی از امام مالک از حمید از حضرت انس رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم خیبر کی طرف نکلے پس آپ رات کو خیبر میں آئے‘ اور آپ جب رات میں کسی قوم کے پاس پہنچتے تھے تو آپ ان پر حملہ نہیں کرتے تھے‘ حتیٰ کہ صبح ہو جاتی‘ پس جب صبح ہوئی تو یہود اپنی کدالیں اور ٹوکرے لے کر باہر نکلے‘ جب انہوں نے آپ کو دیکھا تو کہا: (سیدنا) محمد اور اللہ کی قسم! (سیدنا) محمد اور لشکر (آیا ہے)‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ اکبر! خیبر تباہ ہو گیا‘ بے شک جب ہم کسی قوم کے صحن میں پہنچتے ہیں تو جن کو (عذاب سے) ڈرایا گیا ہے‘ ان کی صبح خراب ہو جاتی ہے۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ إِلَى خَيْبَرَ، فَجاءَهَا لَيْلًا، وَكَانَ إِذَا جَاءَ قَوْمًا بِلَيْلٍ لاَ يُغِيرُ عَلَيْهِمْ حَتَّى يُصْبِحَ، فَلَمّا أَصْبَحَ خَرَجَتْ يَهُودُ بِمَسَاحِيهِمْ وَمَكَاتلِهِمْ، فَلَمَّا رَأَوْهُ قَالُوا: مُحَمَّدٌ وَاللَّهِ، مُحَمَّدٌ وَالخَمِيسُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، خَرِبَتْ خَيْبَرُ إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَة قَوْمٍ، فَسَاءَ صَبَاحُ المُنْذَرِينَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2945

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →