امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی از شعبہ‘ انہوں نے کہا: مجھے قتادہ نے خبر دی کہ ان کو حضرت انس رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
نبی ﷺ نے حضرت عبدالرحمٰن بن عوف اور حضرت زبیر بن العوام رضی اللہ عنہما کو (جنگ میں یا جوؤں کی وجہ سے) ریشم پہننے کی اجازت دی۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2921