Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2920

حدیث نمبر 2920، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 2920

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالولید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہمام نے حدیث بیان کی از قتادہ از حضرت انس رضی اللہ عنہ (ح) انہوں نے کہا: ہمیں محمد بن سنان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہمام نے حدیث بیان کی از قتادہ از حضرت انس رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

حضرت عبدالرحمٰن بن عوف اور حضرت زبیر رضی اللہ عنہما نے نبی ﷺ سے جوؤں کی شکایت کی تو آپ نے ان دونوں کو ریشم کے کپڑے پہننے کی اجازت دی‘ پس میں نے جہاد میں ان کو ریشم کے کپڑے پہنے ہوئے دیکھا۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا أَبُو الوَلِيدِ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، ح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ، حَدَّثَنَا هَمام، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ، وَالزُّبَيرَ شَكَوَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْنِي القَمْلَ - فَأَرْخَصَ لَهُمَا فِي الحَرِيرِ، فَرَأَيْتُهُ عَلَيْهِمَا فِي غَزَاةٍ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2920

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →