حدیث نمبر 2877، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں معاویہ بن عمرو نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابواسحاق نے حدیث بیان کی از عبداللہ بن عبدالرحمٰن الانصاری‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم‘ بنت ملحان رضی اللہ عنہا کے گھر تشریف لے گئے‘ پس ان کے پاس ٹیک لگالی‘ پھر آپ ہنسے تو انہوں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ کیوں ہنس رہے ہیں؟ آپ نے فرمایا: میری امت کے کچھ لوگ اللہ کی راہ میں سبز سمندر پر سواری کریں گے اور ان کی مثال ایسی ہوگی جیسے بادشاہ اپنے تختوں پر ہوتے ہیں۔ حضرت بنت ملحان نے کہا: یا رسول اللہ! آپ اللہ سے دعا کریں کہ وہ مجھے ان میں سے کر دے‘ آپ نے دعا کی: اے اللہ! اس کو ان میں سے کر دے‘ پھر آپ دوبارہ لیٹ گئے‘ پس آپ ہنسے‘ تو حضرت بنت ملحان نے اسی کی مثل سوال کیا یا کہا: کس وجہ سے؟ آپ نے بھی اسی کی مثل جواب دیا‘ پس انہوں نے کہا: آپ اللہ سے دعا کیجئے کہ اللہ مجھے ان میں سے کر دے‘ آپ نے فرمایا: تم پہلوں میں سے ہو‘ اور دوسروں میں سے نہیں۔ راوی کہتا ہے کہ حضرت انس نے بیان کیا: پس حضرت بنت ملحان نے عبادہ بن الصامت رضی اللہ عنہ سے نکاح کیا‘ پس وہ بنت قرظہ کے ساتھ سمندر میں سوار ہوئیں‘ جب وہ واپس لوٹیں تو اپنی سواری پر سوار ہوئیں‘ پس ان کی سواری نے ان کی گردن توڑ دی‘ سو وہ اس سے گر گئیں اور اس (حادثہ) سے ان کی وفات ہوگئی۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2877
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…