حدیث نمبر 2854، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن ابی بکر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں فضیل بن سلیمان نے حدیث بیان کی از ابی حازم از عبداللہ بن ابی قتادہ از والد خود‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے‘ پھر حضرت ابوقتادہ اپنے بعض اصحاب کے ساتھ پیچھے رہ گئے اور وہ سب محرم تھے اور حضرت ابوقتادہ غیر محرم تھے‘ پس ان سب نے حضرت ابوقتادہ کے دیکھنے سے پہلے ایک جنگلی گدھا دیکھا‘ پھر جب ان سب نے دیکھ لیا تو انہوں نے اس کو چھوڑ دیا حتیٰ کہ اس جنگلی گدھے کو حضرت ابوقتادہ نے بھی دیکھ لیا‘ وہ اپنے گھوڑے پر سوار ہوئے‘ جس کو الجرادہ کہا جاتا تھا‘ حضرت ابوقتادہ نے ان سے کہا کہ وہ ان کا چابک اٹھا کر دے دیں‘ انہوں نے انکار کیا‘ پھر انہوں نے خود چابک اٹھا لیا اور جنگلی گدھے کو زخمی کر دیا‘ پھر انہوں نے اس کو کھایا اور ان کے ساتھیوں نے بھی کھایا‘ پھر وہ آگے چلے اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پا لیا‘ آپ نے فرمایا: کیا تمہارے پاس اس جنگلی گدھے کے شکار کی کوئی چیز ہے؟ حضرت ابوقتادہ نے کہا: ہمارے پاس ایک ٹانگ ہے‘ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو کھا لیا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2854
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…