امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں حفص بن عمر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از ابی اسحاق از حضرت البراء رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنگ احزاب کے دن مٹی منتقل کر رہے تھے‘ مٹی نے آپ کے پیٹ کی سفیدی کو چھپا دیا تھا اور آپ یہ پڑھ رہے تھے: اگر تیری رحمت نہ ہوتی تو ہم ہدایت نہ پاتے اور نہ ہم صدقہ دیتے اور نہ نماز پڑھتے پس تو ہم پر سکون نازل فرما اور اگر ہمارا دشمن سے مقابلہ ہو تو ہمیں ثابت قدم رکھ بے شک ان لوگوں نے ہمارے خلاف بغاوت کی ہے جب انہوں نے فتنہ (میں ڈالنے کا) ارادہ کیا تو ہم نے انکار کیا
Reference: Sahih Al Bukhari 2837