Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2827

حدیث نمبر 2827، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 2827

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں حمیدی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الزہری نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے عنبسۃ بن سعید نے خبر دی از حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ

میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا‘ اس وقت آپ خیبر کے فتح ہونے کے بعد خیبر میں ہی تھے‘ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! (مال غنیمت میں سے) میرا حصہ لگائیں‘ تو سعید بن العاص کے کسی بیٹے نے کہا: یا رسول اللہ! اس کا حصہ نہ لگائیں‘ تو حضرت ابوہریرہ نے کہا: یہ ابن قوقل کا قاتل ہے‘ اس پر سعید بن العاص کے بیٹے نے کہا: اس بلی جیسے جانور پر تعجب ہے جو ضان پہاڑی کی چوٹی سے اتر کر ہمارے پاس آیا ہے‘ یہ مجھ پر ایک ایسے مسلمان شخص کے قتل کا الزام لگا رہا ہے جس کو اللہ نے میرے ہاتھوں سے عزت دی ہے اور مجھے اس کے ہاتھوں سے ذلیل نہیں کیا۔ راوی نے کہا: پس مجھے پتا نہیں کہ آپ نے اس کا (مال غنیمت سے) حصہ نکالا یا نہیں۔

اور سفیان نے کہا: مجھے یہ حدیث السعیدی نے از جدِ خود از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کی ہے۔ ابو عبداللہ (امام بخاری) نے کہا: السعیدی عمرو بن یحییٰ بن سعید بن عمرو بن سعید بن العاص ہے (امام بخاری نے اس عبارت میں السعیدی کا نام و نسب بیان کیا ہے)۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا الحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَنْبَسَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِخَيْبَرَ بَعْدَ مَا افْتَتَحُوهَا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَسْهِمْ لِي، فَقَالَ بَعْضُ بَنِي سَعِيدِ بْنِ العَاصِ: لاَ تُسْهِمْ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: هَذَا قَاتِلُ ابْنِ قَوْقَلٍ، فَقَالَ ابْنُ سَعِيدِ بْنِ العَاصِ: وَاعَجَبًا لِوَبْرٍ، تَدَلَّى عَلَيْنَا مِنْ قَدُومِ ضَأْنٍ، يَنْعَى عَلَيَّ قَتْلَ رَجُلٍ مُسْلِمٍ أَكْرَمَهُ اللَّهُ عَلَى يَدَيَّ، وَلَمْ يهنِّي عَلَى يَدَيْهِ، قَالَ: فَلاَ أَدْرِي أَسْهَمَ لَهُ أَمْ لَمْ يُسْهِمْ لَهُ، قَالَ سُفْيَانُ: وَحَدَّثَنِيهِ السَّعِيدِيُّ، عَنْ جَدِّهِ، عَن أبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: أَبُو عَبْدِ اللَّهِ السَّعِيدِيُّ هُوَ عَمْرُو بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ العَاصِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2827

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →