حدیث نمبر 2801، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں حفص بن عمر الحوضی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہمام نے حدیث بیان کی از اسحاق از حضرت انس رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو سلیم کے ستر آدمیوں کو بنو عامر کی طرف تبلیغ کے لیے بھیجا‘ جب یہ (بیر) معونہ پر پہنچے تو ان سے میرے ماموں نے کہا: میں تم سے آگے جاتا ہوں‘ اگر انہوں نے مجھے مامون رکھا حتیٰ کہ میں ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے پیغام پہنچا ؤں تو فبہا ورنہ تم میرے قریب تو ہو‘ میرے ماموں آگے چلے گئے‘ انہوں نے ان کو مامون رکھا‘ پس جس وقت وہ ان کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث سنا رہے تھے‘ انہوں نے اپنے ایک مرد کی طرف اشارہ کیا اور اس نے میرے ماموں کو نیزہ گھونپ دیا جو ان کے جسم کے پار نکل گیا (اس وقت میرے ماموں کی زبان سے یہ الفاظ نکلے تھے:) اللہ اکبر! رب کعبہ کی قسم! میں کامیاب ہو گیا! پھر ان کافروں نے اس صحابی کے بقیہ ساتھیوں پر حملہ کر کے ان کو شہید کر دیا سوائے ایک لنگڑے صحابی کے‘ وہ لنگڑے آدمی پہاڑ پر چڑھ گئے تھے‘ ہمام نے بیان کیا کہ میرا گمان ہے کہ ان کے ایک دوسرے ساتھی بھی ان کے ساتھ تھے‘ پھر (حضرت) جبریل علیہ السلام نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ خبر دی کہ وہ سب اپنے رب سے جاملے ہیں‘ پس وہ ان سے راضی ہو گیا اور اس نے ان کو راضی کر دیا‘ پھر ہم قرآن میں یہ پڑھتے تھے: ہماری قوم کو یہ خبر پہنچا دو کہ بے شک ہم نے اپنے رب سے ملاقات کر لی‘ سو وہ ہم سے راضی ہو گیا اور اس نے ہم کو راضی کر دیا‘ پھر بعد میں یہ آیت منسوخ ہو گئی‘ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم چالیس روز تک صبح کی نماز میں ان کے خلاف دعا کرتے رہے‘ رعل‘ ذکوان‘ بنو لحیان اور بنو عصیہ پر جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی تھی۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2801
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…