امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابراہیم بن موسیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یزید بن زریع نے خبر دی از خالد از ابی عثمان نہدی از حضرت مجاشع بن مسعود رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
حضرت مجاشع رضی اللہ عنہ اپنے بھائی مجالد بن مسعود کو لے کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آئے‘ پس کہا: یہ مجالد ہے جو آپ سے ہجرت پر بیعت کرے گا‘ آپ نے فرمایا: فتح مکہ کے بعد ہجرت نہیں ہے لیکن میں اس کو اسلام پر بیعت کرتا ہوں۔
Reference: Sahih Al Bukhari 3078