Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 3047

حدیث نمبر 3047، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 3047

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد بن یونس نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں زہیر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں مطرف نے حدیث بیان کی کہ بے شک عامر نے ان کو حدیث بیان کی از حضرت ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا آپ کے پاس کتاب اللہ کے علاوہ بھی کچھ وحی محفوظ ہے؟ انہوں نے بتایا: نہیں! اس ذات کی قسم جس نے بیج کو چیرا اور روح کو پیدا کیا! مجھے اس کے سوا اور کسی چیز کا علم نہیں ہے جو اللہ نے ہر مرد کو قرآن کی فہم عطا کی ہے اور جو کچھ اس صحیفہ میں ہے‘ میں نے پوچھا: اس صحیفہ میں کیا ہے؟ انہوں نے بتایا: دیت اور قیدیوں کو چھڑانے کے احکام اور یہ کہ کسی مسلمان کو (حربی) کافر کے بدلہ میں قتل نہیں کیا جائے گا۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا مُطَرِّفٌ، أَن عامِرًا، حَدَّثَهُمْ عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ رَضِي اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قُلْتُ لِعَلِيٍّ رَضِيَ اللّه عَنْهُ: هَلْ عِنْدَكُمْ شَيْءٌ مِنَ الوَحْي إِلَّا مَا فِي كِتَابِ اللَّهِ؟ قَالَ: لاَ وَالَّذِي فَلَقَ الحَبَّةَ، وَبَرَأَ النَّسَمَةَ، مَا أَعْلَمُهُ إِلَّا فَهْمًا يُعْطِيهِ اللَّهُ رَجُلًا فِي القُرْآنِ، وَمَا فِي هَذِهِ الصَّحِيفَةِ، قُلْتُ: وَمَا فِي الصَّحِيفَةِ؟ قَالَ: العَقْلُ، وَفَكَاكُ الأَسِيرِ، وَأَنْ لاَ يُقْتَلَ مُسْلِمٌ بِكَافِرٍ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 3047

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →