Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 3045

حدیث نمبر 3045، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 3045

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو الیمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از الزہری‘ انہوں نے کہا: مجھے عمرو بن ابی سفیان بن اسید بن جاریتہ الثقفی نے خبر دی اور وہ بنو زہرہ کے حلیف تھے اور وہ حضرت ابو ہریرہ کے اصحاب میں سے تھے‘ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دس آدمیوں کا لشکر جاسوسی کے لیے بھیجا اور حضرت عاصم بن ثابت انصاری کو ان کا امیر بنایا‘ وہ عاصم بن عمر بن الخطاب کے نانا تھے‘ سو وہ لشکر روانہ ہو گیا‘ جب یہ لشکر عسفان اور مکہ کے درمیان مقام ہداۃ پر پہنچا تو قبیلہ ہذیل کی ایک شاخ بنو لحیان میں ان کا ذکر کیا گیا‘ پس ان کے تقریباً دو سو تیر انداز ان کے پیچھے روانہ ہوئے‘ وہ ان کے نشانات پر چل رہے تھے‘ حتیٰ کہ ان کو اس لشکر کی کھائی ہوئی کھجوریں ملیں جن کو وہ مدینہ سے بہ طور زادِ راہ لائے تھے‘ انہوں نے کہا: یہ تو یثرب کی کھجوریں ہیں‘ سو وہ ان کے نشانوں پر چلنے لگے‘ پھر جب حضرت عاصم اور ان کے اصحاب نے ان کافروں کو دیکھ لیا تو ان سب نے پہاڑ کی ایک چوٹی پر پناہ لی اور مشرکین نے ان کا محاصرہ کر لیا اور ان سے کہا: تم لوگ نیچے اتر آؤ اور اپنے ہتھیار ہمیں دے دو' اور ہم تم سے پکا عہد کرتے ہیں کہ ہم تم میں سے کسی کو قتل نہیں کریں گے‘ لشکر کے امیر حضرت عاصم بن ثابت نے کہا: رہا میں تو اللہ کی قسم! میں آج کسی کافر کی پناہ میں ہرگز نہیں اتروں گا‘ اے اللہ! ہمارے حال سے اپنے نبی کو خبر کر دے! پھر کافروں نے ان پر تیر برسانے شروع کر دیئے اور انہوں نے حضرت عاصم کو ان کے سات اصحاب سمیت شہید کر دیا‘ اور باقی تین اصحاب ان کے عہد و پیمان پر اعتماد کر کے پہاڑی سے نیچے اتر آئے‘ یہ حضرت خبیب انصاری‘ حضرت ابن دثنتہ اور ایک تیسرے صاحب (حضرت عبداللہ بن طارق) تھے‘ جب انہوں نے ان صحابہ پر قابو پا لیا تو انہوں نے اپنی کمانوں کے تانت اتار کر ان کے ساتھ ان کو باندھ لیا‘ تو اس تیسرے صاحب نے کہا: یہ ان کی پہلی عہد شکنی ہے اور اللہ کی قسم! میں تمہارے ساتھ نہیں رہوں گا‘ بے شک میرے لیے ان میں نمونہ ہے‘ ان کی مراد تھی: ان شہداء میں‘ مشرکین نے ان کو زبردستی کھینچ کر ان کو اپنے ساتھ لے جانا چاہا‘ پس انہوں نے انکار کیا‘ سو مشرکین نے ان کو بھی شہید کر دیا‘ پھر وہ حضرت خبیب اور حضرت ابن دثنہ کو ساتھ لے گئے اور ان کو مکہ میں لے جا کر فروخت کر دیا‘ یہ غزوہٴ بدر کے بعد کا واقعہ ہے‘ حضرت خبیب کو حارث بن عامر بن نوفل بن عبد مناف کے بیٹوں نے خرید لیا‘ اور حضرت خبیب نے ہی غزوہٴ بدر میں حارث بن عامر کو قتل کیا تھا‘ پس حضرت خبیب ان کے پاس قیدی رہے‘ پس مجھے عبیداللہ بن عیاض نے خبر دی کہ ان کو حارث کی بیٹی نے خبر دی کہ جب مشرکین (ان کو قتل کرنے کے لیے) جمع ہوئے تو انہوں نے زیرِ ناف بال کاٹنے کے لیے اس سے استرا مانگا تو اس نے ان کو استرا دے دیا‘ حضرت خبیب نے اس کے بیٹے کو پکڑ لیا اور جب اس کا بیٹا حضرت خبیب کے پاس گیا تو وہ اس سے غافل تھی‘ اس نے بتایا کہ اس کا بیٹا حضرت خبیب کے زانو پر بیٹھا ہوا تھا اور ان کے ہاتھ میں استرا تھا‘ تو وہ بہت خوف زدہ ہوئی‘ حضرت خبیب نے اس کے چہرے پر خوف محسوس کر کے کہا: کیا تم اس لیے ڈر رہی ہو کہ میں اس کو قتل کر دوں گا‘ میں ایسا نہیں کروں گا‘ حارث کی بیٹی نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے (حضرت) خبیب سے بہتر قیدی کبھی بھی نہیں دیکھا‘ اور اللہ کی قسم! میں نے ان کے ہاتھ میں ایک دن انگور کا گچھادیکھا‘ جس سے وہ کھا رہے تھے‘ حالانکہ وہ زنجیر سے بندھے ہوئے تھے اور ان دنوں میں مکہ میں کوئی پھل نہیں تھا‘ اور وہ کہتی تھی: بے شک وہ انگور اللہ کے رزق میں سے تھے جو اللہ نے (حضرت) خبیب کو دیئے تھے‘ جب وہ (حضرت) خبیب کو قتل کرنے کے لیے حرم سے خارج حرم کی طرف نکلے‘ تو ان سے (حضرت) خبیب نے کہا: مجھے دو رکعت نماز پڑھنے دو‘ مشرکین نے ان کو چھوڑ دیا اور انہوں نے دو رکعت نماز پڑھ لی‘ پھر انہوں نے مشرکین سے کہا: اگر تم یہ گمان نہ کرتے کہ میں موت کے ڈر سے (لمبی نماز پڑھ رہا ہوں) تو میں نماز کو طول دیتا‘ اے اللہ! ان مشرکین کو ایک ایک کر کے ختم کر دے‘ اور پھر انہوں نے یہ شعر پڑھا: جب میں مسلمان ہونے کی حالت میں قتل کیا جا رہا ہوں تو مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے کہ اللہ کی راہ میں مجھے خواہ کسی پہلو پر گرایا جائے‘ اور یہ گرنا صرف اللہ کی رضا کے لیے ہے اور اگر اللہ چاہے تو وہ اس جسم کے ٹکڑوں میں بھی برکت دے سکتا ہے جس کی بوٹی بوٹی کر دی گئی ہو۔ پس حارث کے بیٹے نے حضرت خبیب کو قتل کر دیا‘ اور حضرت خبیب نے ہی ہر اس مسلمان کے لیے جس کو قید کر کے قتل کیا جائے (قتل سے پہلے) دو رکعت نماز پڑھنے کا طریقہ ایجاد کیا‘ پس اللہ تعالیٰ نے حضرت عاصم بن ثابت کی شہادت کے دن کو قبول فرما لیا تھا‘ لہٰذا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو ان واقعات اور ان کی شہادت کی خبر دے دی تھی‘ کفارِ قریش کو جب معلوم ہوا کہ حضرت عاصم کو شہید کر دیا گیا ہے تو انہوں نے ان (کی لاش) کی طرف کچھ لوگوں کو بھیجا تاکہ وہ ان کے جسم کا کوئی حصہ کاٹ کر لے آئیں جس سے ان کی شناخت ہو سکے‘ (کیونکہ) حضرت عاصم نے مشرکین کے ایک سردار (عقبہ بن ابی معیط) کو غزوہٴ بدر میں قتل کر دیا تھا‘ تو اللہ تعالیٰ نے حضرت عاصم (کی لاش) پر سائبان کی طرح بھڑوں کا ایک چھتہ بھیج دیا تھا‘ جس نے مشرکین کے بھیجے ہوئے آدمیوں سے ان کی حفاظت کی اور وہ اس پر قادر نہ ہو سکے کہ ان کے جسم سے کوئی ٹکڑا کاٹ سکیں۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا أَبُو اليَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي سُفْيَانَ بْنِ أَسِيدِ بْنِ جَارِيَةَ الثَّقَفِيُّ، وَهُوَ حَلِيفٌ لِبَنِي زُهْرَةَ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَال: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشَرَةَ رَهْطٍ سَرِيَّةً عَيْنًا، وَأمرَ علَيْهِمْ عَاصِمَ بْنَ ثَابِتٍ الأَنْصَارِيَّ جَدّ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الخَطَّابِ، فَانْطَلَقُوا حَتَّى إِذَا كَانُوا بِالهَدَأَةِ، وَهُوَ بَيْنَ عُسْفَانَ وَمَكَّةَ، ذُكِرُوا لِحَيٍّ مِنْ هذَيْل، يُقَالُ لَهُمْ بَنُو لَحْيَانَ، فَنَفَرُوا لَهُمْ قَرِيبًا مِنْ مِائَتَيْ رَجُلٍ كُلُّهُمْ رَامٍ، فَاقْتَصُّوا آثَارَهُمْ حَتَّى وَجَدُوا مَأْكَلَهُمْ تَمْرًا تَزَوَّدُوهُ مِنَ المَدِينَةِ، فَقَالُوا: هَذَا تَمْرُ يَثْرِبَ فَاقْتَصُّوا آثَارَهُمْ، فَلَمَّا رَآهُمْ عَاصِمٌ وَأَصْحَابُهُ لَجَئُوا إِلَى فَدْفَدٍ وَأَحَاطَ بِهِمُ القَوْمُ، فَقَالُوا لَهُمْ: انْزِلُوا وَأَعْطُونَا بِأَيْدِيكُمْ [ص:68]، وَلَكُمُ العَهْدُ وَالمِيثَاقُ، وَلاَ نَقْتُلُ مِنْكُمْ أَحَدًا، قَالَ عَاصِمُ بْنُ ثَابِتٍ أَمِيرُ السَّرِيَّةِ: أَمَّا أَنَا فَوَاللَّهِ لاَ أَنْزِلُ اليَوْمَ فِي ذِمَّةِ كَافِرٍ، اللَّهُمَّ أَخْبِرْ عَنَّا نَبِيَّكَ، فَرَمَوْهُمْ بِالنبْلِ فقَتلُوا عَاصِمًا فِي سَبْعَةٍ، فَنَزَلَ إِلَيْهِمْ ثَلاَثَةُ رَهْطٍ بِالعَهْدِ وَالمِيثَاقِ، مِنْهُمْ خُبَيْبٌ الأَنْصَارِيُّ، وَابْنُ دَثِنَة، وَرَجُلٌ آخَرُ، فَلَمَّا اسْتَمْكَنُوا مِنْهُمْ أَطْلَقُوا أَوْتَارَ قِسِيِّهِمْ فَأَوْثَقُوهُم، فَقَالَ الرَّجُلُ الثَّالِثُ: هَذَا أَوَّلُ الغَدْرِ، وَاللَّهِ لاَ أَصْحَبُكُمْ إِنَّ لِي فِي هَؤُلاَءِ لَأسْوَةً يُرِيدُ القَتْلَى، فَجَرَّرُوهُ وَعَالَجُوهُ عَلَى أَنْ يَصْحَبَهُمْ فَأَبَى فَقَتَلُوهُ، فَانْطَلَقُوا بِخُبَيْبٍ، وَابْنِ دَثِنَةَ حَتَّى بَاعُوهُمَا بِمَكَّةَ بَعْدَ وَقْعَةِ بَدر، فَابْتَاعَ خُبَيْبًا بَنُو الحَارِثِ بْنِ عَامِرِ بْنِ نَوْفَلِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ، وَكَانَ خُبَيْبٌ هُوَ قَتَلَ الحَارِثَ بْنَ عَامِرٍ يَوْمَ بَدْرٍ، فَلَبِثَ خُبَ يْبٌ عِنْدَهُمْ أَسِيرًا، فَأَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عِيَاضٍ، أَنَّ بِنْت الحَارِثِ أَخْبَرَتْهُ: أَنَّهُمْ حِينَ اجْتَمَعُوا اسْتَعَارَ مِنْهَا مُوسَى يَسْتَحِدُّ بِهَا، فَأَعَارَتْهُ، فَأَخَذَ ابْنًا لِي وَأَنَا غَافِلَةٌ حِينَ أَتَاهُ قَالَتْ: فَوَجَدْتُهُ مُجْلِسَهُ عَلَى فَخِذِهِ وَالمُوسَى بِيَدِهِ، فَفَزِعْتُ فَزْعَةً عَرَفَهَا خُبَيْبٌ فِي وَجْهِي، فَقَالَ: تَخْشَيْنَ أَنْ أَقْتُلَهُ؟ مَا كُنْتُ لِأَفْعَلَ ذَلكَ، وَاللَّهِ مَا رَأَيْتُ أَسِيرًا قَطُّ خَيْرًا مِنْ خُبَيْبٍ، وَاللَّهِ لَقَدْ وَجَدْتُهُ يَوْما يَأْكُلُ مِنْ قِطْفِ عِنَبٍ فِي يَدِهِ، وَإِنَّه لَموثَقٌ فِي الحَدِيدِ، وَمَا بِمَكَّةَ مِنْ ثَمَرٍ، وَكَانَتْ تَقُولُ: إِنَّهُ لَرِزْقٌ مِنَ اللَّهِ رزَقَهُ خُبَيْبًا، فَلَمَّا خَرَجُوا مِنَ الحَرَمِ لِيَقْتُلُوهُ فِي الحِلِّ، قَالَ لَهُمْ خُبَيْبٌ: ذَرُونِي أَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ، فَتَرَكُوهُ، فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: لَوْلاَ أَنْ تَظُنُوا أَنَّ مَا بِي جَزَعٌ لَطَوَّلْتُهَا، اللَّهُمَّ أَحْصِهِمْ عَدَدًا، [البحر الطويل] مَا أُبَالِي حِينَ أُقْتَلُ مُسْلِمًا ... عَلَى أَيِّ شِقٍّ كَانَ لِلَّهِ مَصْرَعِي وَذَلِكَ فِي ذَاتِ الإِلَهِ وَإِنْ يَشَأْ ... يُبَارِكْ عَلَى أَوْصَالِ شِلْوٍ مُمَزَّعِ فَقَتَلَهُ ابْنُ الحَارِثِ فَكَانَ خُبَيْبٌ هُوَ سَنَّ الرَّكْعَتَيْنِ لِكُلِّ امرئٍ مُسلمٍ قُتِلَ صَبْرًا، فَاسْتَجَابَ اللَّهُ لِعَاصِمِ بْنِ ثَابِتٍ يَوْمَ أُصِيبَ، فَأَخْبَرَ النَّبِيّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصْحابهُ خَبَرَهُمْ، وَمَا أُصِيبُوا، وَبَعَثَ نَاسٌ مِنْ كُفَّارِ قُرَيْشٍ إِلَى عَاصِمٍ حِينَ حُدِّثُوا أَنَّهُ قُتِلَ، لِيُؤْتَوْا بِشَيْءٍ مِنْهُ يُعرفُ، وَكَانَ قَدْ قَتَلَ رَجُلًا مِنْ عُظَمَائِهِمْ يَوْمَ بدْرٍ، فَبُعِثَ عَلَى عَاصِمٍ مِثْلُ الظُّلَّةِ مِنَ الدَّبْرِ، فَحَمَتْهُ مِنْ رَسُولِهم، فَلَمْ يَقْدِرُوا عَلَى أَنْ يَقْطَعَ مِنْ لَحْمِهِ شَيْئًا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 3045

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →