Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2864

حدیث نمبر 2864، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2864

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قتیبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سہل بن یوسف نے حدیث بیان کی از شعبہ از ابی اسحاق‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

ایک شخص نے حضرت البراء بن عازب رضی اللہ عنہما سے پوچھا: کیا آپ غزوۂ حنین کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے؟ انہوں نے کہا: لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرار نہیں ہوئے تھے‘ بے شک ہوازن کے لوگ تیر انداز تھے اور بے شک جب ہمارا ان سے مقابلہ ہوا تو ہم نے ان پر حملہ کیا‘ سو وہ شکست کھا گئے‘ پھر مسلمان مال غنیمت لوٹنے لگے‘ اور انہوں نے ہمیں تیروں پر رکھ لیا‘ پس رہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو آپ فرار نہیں ہوئے‘ پس تحقیق یہ ہے کہ میں نے آپ کو دیکھا‘ آپ سفید خچر پر سوار تھے اور حضرت ابوسفیان (بن حارث) آپ کے خچر کی لگام پکڑے ہوئے تھے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ رجز فرما رہے تھے: میں نبی ہوں یہ جھوٹ نہیں ہے میں عبد المطلب کا بیٹا ہوں

Arabic Matn
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ رَجُلٌ لِلْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَفَرَرْتُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حُنيْنٍ؟ قَالَ: لَكِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَفِرَّ [ص:31]، إِنَّ هَوَازِنَ كَانُوا قَوْمًا رُمَاةً، وَإِنَّا لَمَّا لَقِينَاهُمْ حَمَلْنَا عَلَيْهِمْ، فَانْهَزَمُوا فَأَقْبَلَ المُسْلِمُونَ عَلَى الغَنَائِمِ، وَاسْتَقْبَلُونَا بِالسِّهَامِ، فَأَمَّا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ يَفِرَّ، فَلقَدْ رَأَيْتُهُ وَإِنَّهُ لَعَلَى بَغْلَتِهِ البيْضاءِ، وَإِنَّ أَبَا سُفْيَانَ آخِذٌ بِلِجَامِهَا، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقولُ: أَنَا النَّبِيُّ لاَ كَذِبْ، أَنَا ابْنُ عَبْدِ المُطَّلِبْ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2864

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →