امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں حفص بن عمر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از حصین وابن ابی السفر از شعبی از عروة بن الجعد از نبی صلی اللہ علیہ وسلم‘ آپ نے فرمایا:
گھوڑوں کی پیشانیوں پر قیامت کے دن تک خیر بندھی ہوئی ہے‘
اور سلیمان نے کہا از شعبہ از عروة بن ابی الجعد‘ سلیمان کی متابعت مسدد نے کی ہے از ہشیم از حصین از شعبی از عروہ بن ابی الجعد۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2850