امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یحییٰ بن بکیر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از عقیل از ابن شہاب، انہوں نے کہا: مجھے سعید بن المسیب نے خبر دی، انہیں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جب تم نے جمعہ کے دن اپنے ساتھی سے کہا: چپ کرو اور امام خطبہ دے رہا ہو تو تم نے لغو کام کیا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 934