امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابن مقاتل نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں ابوبکر بن عثمان بن سہل بن حنیف نے خبر دی از ابی امامہ بن سہل بن حنیف، انہوں نے کہا:
میں نے حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما سے منبر پر سنا، جب مؤذن کہتا: "اللہ اکبر، اللہ اکبر" تو حضرت معاویہ کہتے: "اللہ اکبر اللہ اکبر" جب وہ کہتا: "اشھد ان لا الہ الا اللہ" تو حضرت معاویہ کہتے: اور میں (بھی کہتا ہوں) اور جب وہ کہتا: "اشھد ان محمدا رسول اللہ" تو حضرت معاویہ کہتے: اور میں (بھی کہتا ہوں) اور جب اس نے اذان ختم کر لی تو حضرت معاویہ نے کہا: اے لوگو! بے شک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس مجلس میں سنا ہے: جب مؤذن اذان دے تو تم نے مجھ سے جو کلمات ابھی سنے ہیں وہ کہو۔
Reference: Sahih Al Bukhari 914