جمعہ کے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں اور حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے عہد میں اذان اس وقت ہوتی تھی جب امام منبر پر بیٹھتا تھا، پس جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا عہد خلافت آیا اور لوگوں کی تعداد زیادہ ہو گئی تو حضرت عثمان نے مقام الزوراء پر تیسری اذان کا اضافہ کر دیا۔
ابو عبداللہ (امام بخاری) نے کہا: الزوراء مدینہ کے بازار میں ایک جگہ ہے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 912