امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبداللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الولید بن مسلم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یزید بن ابی مریم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبایہ بن رفاعہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا:
ابو عبس نے مجھے پا لیا اور اس وقت میں جمعہ کی طرف جا رہا تھا‘ پس انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جس کے پیر اللہ کی راہ میں غبار آلود ہو گئے‘ اللہ اس کو دوزخ پر حرام کر دے گا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 907