(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی از عبیداللہ‘ انہوں نے کہا: مجھے نافع نے حدیث بیان کی از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خیبر میں فرمایا: جس نے اس درخت سے کھایا یعنی لہسن سو وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 853