(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابو عوانہ نے حدیث بیان کی از عمرو از طاؤس از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما از نبی صلی اللہ علیہ وسلم، آپ نے فرمایا:
مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں سات اعضاء پر سجدہ کروں نہ بالوں کو موڑوں اور نہ کپڑے کو۔
Reference: Sahih Al Bukhari 816