(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از سمی از ابی صالح از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جب امام ”سمع الله لمن حمده“ کہے تو تم کہو: ”اللهم ربنا لك الحمد“ کیونکہ جس شخص کا قول فرشتوں کے قول کے موافق ہو گیا، اس کے گزشتہ گناہ معاف کر دیئے جائیں گے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 796