(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از ابن شہاب از عبید اللہ بن عبداللہ بن عتبہ از حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
حضرت ام الفضل رضی اللہ عنہا نے ان سے سنا‘ جب کہ وہ ”والمرسلات عرفا“ (المرسلات: ) پڑھ رہے تھے‘ انہوں نے کہا: اے میرے بیٹے! اللہ کی قسم! تم نے اپنی اس سورت کی قراءت سے مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہوئی اس آخری سورت کی قراءت کی یاد دلا دی‘ آپ اس سورت کو مغرب کی نماز میں پڑھا کرتے تھے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 763