(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں عبداللہ بن مسلمہ نے حدیث بیان کی از امام مالک بن انس از ایوب بن ابی تمیمہ السختیانی از محمد بن سیرین از حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہ
رسول اللہﷺ دو رکعت نماز پڑھ کر مڑ گئے تو آپ سے حضرت ذوالیدین نے کہا: یا رسول اللہ! کیا نماز کم ہوگئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں‘ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا ذوالیدین نے سچ کہا ہے؟ تو نمازیوں نے کہا: جی ہاں! پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعت مزید پڑھیں‘ پھر آپ نے سلام پھیرا اور اللہ اکبر کہا‘ پھر آپ نے اپنے سجدہ کی مثل یا اس سے لمبا سجدہ کیا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 714