(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ بن سعید نے حدیث بیان کی از سفیان، انہوں نے کہا: مجھے ابواسحاق نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے عبداللہ بن یزید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے حضرت البراء رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی اور وہ جھوٹے نہیں تھے، انہوں نے بیان کیا کہ
رسول اللہ ﷺ ”سمع اللہ لمن حمدہ“ فرماتے تو ہم میں سے کوئی شخص اپنی پشت کو ٹیڑھا نہ کرتا حتیٰ کہ نبی ﷺ سجدہ کر لیتے، پھر اس کے بعد ہم سجدہ کرتے۔
امام بخاری نے کہا: اس حدیث کو، ہمیں ابونعیم نے بیان کیا از سفیان از ابی اسحاق، اسی حدیث کی مثل۔
Reference: Sahih Al Bukhari 690