امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ایوب بن سلیمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابوبکر نے حدیث بیان کی از سلیمان‘ صالح بن کیسان نے کہا: ہمیں الاعرج‘ عبدالرحمن وغیرہ نے حدیث بیان کی از حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور نافع حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے آزاد کردہ غلام‘ ان دونوں نے ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ حدیث بیان کی‘
آپ نے فرمایا: جب شدید گرمی ہو تو نماز کو ٹھنڈے وقت میں پڑھو کیونکہ گرمی کی شدت دوزخ کے جوش سے ہے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 533