حدیث نمبر 2437، صحیح بخاری — راستے میں پڑی ہوئی چیز کے احکام کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں سلیمان بن حرب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از سلمہ بن کہیل، انہوں نے کہا: ہم نے سوید بن غفلہ سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ
میں سلمان بن ربیعہ اور زید بن صوحان کے ساتھ ایک غزوہ میں تھا، تو مجھے ایک چابک ملا، انہوں نے کہا: یہ میری طرف پھینک دو، میں نے کہا: نہیں! لیکن اگر مجھے اس کا مالک مل گیا تو میں یہ اس کو دے دوں گا ورنہ میں خود اس سے فائدہ اٹھاؤں گا، پس جب ہم واپس گئے تو ہم نے حج کیا، پس میں مدینہ کے پاس سے گزرا تو میں نے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد میں انہیں ایک تھیلی ملی تھی، جس میں سو دینار تھے، تو میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس وہ تھیلی لے کر گیا، آپ نے فرمایا: اس کا ایک سال اعلان کرو، تو میں نے اس کا ایک سال اعلان کیا، میں پھر گیا تو آپ نے فرمایا: اس کا ایک سال اعلان کرو، تو میں نے اس کا ایک سال اعلان کیا، میں پھر گیا تو آپ نے فرمایا: اس کا ایک سال اعلان کرو، سو میں نے اس کا ایک سال اعلان کیا، میں چوتھی بار گیا تو آپ نے فرمایا: ان دیناروں کی تعداد کو اور ان کی تھیلی کو اور تھیلی کی ڈوری کو ذہن نشین کر لو، پھر اگر اس کا مالک آئے تو اس کو دے دو، ورنہ اس سے تم خود فائدہ اٹھاؤ۔
ہمیں عبدان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے ابی نے خبر دی از شعبہ از سلمہ اسی حدیث کی، انہوں نے کہا: پھر میں اس کے بعد (ابی سے) مکہ میں ملا، تو انہوں نے کہا: میں نہیں جانتا آپ نے تین سال فرمائے تھے یا ایک سال فرمایا تھا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2437
فَقَالَ أَخَذْتُ صُرَّةً مِائَةَ دِينَارٍ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ عَرِّفْهَا حَو…
قَالَ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَمَّا يَلْتَقِطُهُ فَقَالَ عَرِّفْهَا…
يَقُولُ سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ اللُّقَطَةِ فَزَعَمَ أَنَّهُ قَالَ اعْرِفْ عِفَاصَهَا و…
قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنْ اللُّقَطَةِ فَقَالَ اعْرِفْ ع…