Hadith in this chapter(14 hadith)

صحیح بخاری 2432

حدیث نمبر 2432، صحیح بخاری — راستے میں پڑی ہوئی چیز کے احکام کا بیان

Sahih Al Bukhari 2432

اور یحییٰ نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے منصور نے حدیث بیان کی اور زائدہ نے کہا از منصور از طلحہ، انہوں نے کہا: ہمیں انس نے حدیث بیان کی اور ہمیں محمد بن مقاتل نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں معمر نے خبر دی از ہمام بن منبہ از حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، آپ نے فرمایا:

میں اپنے گھر واپس جاتا ہوں تو میں اپنے بستر پر ایک کھجور پڑی ہوئی پاتا ہوں، میں اس کو کھانے کے لیے اٹھاتا ہوں، پھر مجھے یہ خطرہ ہوتا ہے کہ یہ کھجور صدقہ کی ہو گی، پھر میں اس کو گرا دیتا ہوں۔

Arabic Matn
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ، أَخْبَرنا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏ "‏ إِنِّي لأَنْقَلِبُ إِلَى أَهْلِي، فَأَجِدُ التَّمْرَةَ سَاقِطَةً عَلَى فِرَاشِي فَأَرْفَعُهَا لآكُلَهَا، ثُمَّ أَخْشَى أَنْ تَكُونَ صَدَقَةً فَأُلْفِيَهَا ‏"‏‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2432

More Hadiths in Chapter 45

View all in chapter →