امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں جویریہ نے خبر دی از نافع از حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ وہ بیان کرتے ہیں کہ
(زمانہ جاہلیت میں) عرب اونٹ کو اس مدت تک کے لیے فروخت کرتے تھے کہ جب حمل کا حمل ہو جائے، پس نبی ﷺ نے اس سے منع فرما دیا،
نافع نے حمل کے حمل کی یہ تفسیر کی ہے کہ اونٹنی کے پیٹ میں جو بچہ ہے، وہ پیدا ہونے کے بعد بچہ جنے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2256