امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں صدقہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن عیینہ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن ابی نجیح نے خبر دی از عبداللہ بن کثیر از ابی المنہال از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، انہوں نے بیان کیا: کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں آئے تو وہاں کے لوگ دو سال اور تین سال کی مدت تک بیع سلم کرتے تھے‘ پس آپ نے فرمایا: جو شخص کسی چیز میں بیع سلم کرے تو اس کا کیل (ناپ) اور وزن معلوم ہو مدت معلومہ تک۔
ہمیں علی بن عبداللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے ابن ابی نجیح نے حدیث بیان کی اور کہا: پس اس کو چاہیے کہ وہ کیل معلوم میں مدت معلومہ تک بیع سلم کرے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2240