امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو النعمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں معتمر بن سلیمان نے حدیث بیان کی از والد خود از ابی عثمان از حضرت عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہما‘ انہوں نے بیان کیا:
ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے‘ پھر ایک بہت لمبا چوڑا مشرک بکریاں کو ہنکاتا ہوا آیا‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: یہ بکریاں بہ طور بیع ہیں یا بہ طور عطیہ ہیں‘ یا فرمایا: بہ طور ہبہ ہیں؟ اس نے کہا: نہیں! بہ طور بیع ہیں‘ تو آپ نے اس سے ایک بکری خرید لی۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2216