اور لیث نے کہا: مجھے یونس نے حدیث بیان کی از ابن شہاب، انہوں نے بیان کیا کہ
اگر کسی شخص نے پھلوں کی پختگی کے ظہور سے پہلے کھجوریں خریدیں، پھر ان پر کوئی قدرتی آفت آ گئی تو جو نقصان ہوا، اس کا بائع ضامن ہوگا، انہوں نے کہا: مجھے سالم بن عبداللہ نے خبر دی از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس وقت تک پھل نہ خریدو، حتیٰ کہ ان کا پختہ ہونا ظاہر ہو جائے اور درخت پر لگے ہوئے پھلوں کو خشک پھلوں کے عوض نہ خریدو۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2199