امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی از عبید اللہ‘ انہوں نے کہا: مجھے نافع نے حدیث بیان کی از حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ
لوگ بازار کی بلند جگہ میں غلہ خریدتے تھے‘ پھر اس کو اسی جگہ پر فروخت کرتے تھے تو ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی جگہ فروخت کرنے سے منع فرمایا‘ حتیٰ کہ اس کو دوسری جگہ منتقل کر لیں۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2167