امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں الصلت بن محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں معمر نے حدیث بیان کی از عبداللہ بن عبدالواحد‘ انہوں نے کہا: ہمیں طاؤس نے حدیث بیان کی از والد خود از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(دیہات سے آنے والے) سواروں سے ملاقات نہ کرو اور شہری دیہاتی سے بیع نہ کرے۔
طاؤس نے کہا: میں نے حضرت ابن عباس سے پوچھا کہ اس ارشاد کا کیا معنی ہے: شہری دیہاتی سے بیع نہ کرے؟ انہوں نے کہا: اس کا معنی ہے: وہ اس کے لیے دلال (کمیشن ایجنٹ) نہ بنے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2158