امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبد اللہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہم نے اس کو عمرو بن دینار سے محفوظ رکھا ہے، انہوں نے طاؤس سے سنا، انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا، وہ بیان کرتے تھے کہ
رہی وہ بیع جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے، وہ یہ ہے کہ اس غلہ کو فروخت کیا جائے جس پر قبضہ نہ کیا گیا ہو۔
حضرت ابن عباس نے فرمایا: میں گمان کرتا ہوں کہ ہر چیز اس کی مثل ہے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2135