امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از نافع از حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جو شخص غلہ خریدے تو جب تک اس پر پورا قبضہ نہ کر لے، اس کو فروخت نہ کرے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2126