امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مالک بن اسماعیل نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں زہیر نے حدیث بیان کی از حمید از حضرت انس رضی اللہ عنہ کہ
ایک شخص نے بقیع میں کسی کو پکارا: یا ابا القاسم! تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف مڑ کر دیکھا' پس اس نے کہا: میں نے آپ کا ارادہ نہیں کیا تھا' آپ نے فرمایا: میرا نام رکھا کرو اور میری کنیت نہ رکھا کرو۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2121