امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو النعمان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں حماد بن زید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ایوب نے حدیث بیان کی از نافع از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما، وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
خرید و فروخت کرنے والوں کو اس وقت تک (بیع مسترد کرنے کا) اختیار ہوتا ہے جب تک وہ متفرق نہ ہوں یا ان میں سے کوئی ایک اپنے فریق سے کہے: تم اختیار کر لو اور کبھی آپ نے فرمایا: یا وہ بیع اختیار کی شرط کے ساتھ ہو۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2109