امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں صدقہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالوہاب نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: میں نے یحییٰ سے سنا‘ انہوں نے کہا: میں نے نافع سے سنا‘ از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما از نبی صلی اللہ علیہ وسلم‘ آپ نے فرمایا:
خرید و فروخت کرنے والوں کو اپنی بیع میں اس وقت تک اختیار ہوتا ہے جب تک وہ متفرق نہ ہوں یا اس بیع میں اختیار رکھا ہو۔
نافع نے کہا: حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب کوئی چیز خریدتے تو ان کو یہ پسند تھا کہ وہ بائع سے جدا ہو جائیں۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2107