امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عیاش نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو غسان محمد بن مطرف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں محمد بن المنکدر نے حدیث بیان کی از حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اللہ اس شخص پر رحم فرمائے جو بیچتے وقت اور خریدتے وقت اور تقاضا کرتے وقت نرمی اور فیاضی سے کام لیتا ہے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2076