امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں معلی بن اسد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالواحد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الاعمش نے حدیث بیان کی کہ ہم نے ابراہیم نخعی کی مجلس میں ادھار خریدوفروخت میں سامان گروی رکھنے کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا: مجھے اسود نے حدیث بیان کی از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہ
نبی ﷺ نے ایک یہودی سے مدت معینہ کے ادھار پر طعام خریدا اور اپنے لوہے کی زرہ اس کے پاس گروی رکھ دی۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2068