امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو نعیم نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں ابن عیینہ نے حدیث بیان کی از زہری از عباد بن تمیم از عم خود انہوں نے بیان کیا کہ
نبی ﷺ سے شکایت کی گئی کہ ایک شخص نماز میں کوئی چیز محسوس کرتا ہے (کہ شاید اس کا وضوء ٹوٹ گیا ہے) کیا وہ نماز قطع کر دے؟ آپ نے فرمایا: نہیں! حتیٰ کہ وہ کوئی آواز سنے یا بدبو محسوس کرے ۔
اور ابن ابی حفصہ نے زہری سے روایت کی ہے کہ وضوء اس وقت تک واجب نہیں ہوتا حتیٰ کہ تم بد بو سونگھو یا آواز سنو۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2056