امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قتیبہ بن سعید نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں اسماعیل بن جعفر نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں ابوسہیل نے حدیث بیان کی از والد خود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا' وہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
شب قدر کو رمضان کے مہینہ کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2017